نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دادری واقعہ پر اپنی طویل خاموشی کو توڑتے ہوئے اس واردات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے بنگلہ زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’آنند بازار پتریکا ‘‘کو دیئے
گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’دادری واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دادری سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے اپوزیشن کی تنقید کی۔
ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس واقعے سے بہت دکھ پہنچا ہے۔